آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا، زیارت اور سنجاوی سے ہزاروں افراد جلسے میں شرکت کرینگے ، شیرمحمد دمڑ

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آج کا جلسہ بلوچستان کے تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا ۔زیارت اور سنجاوی سے ہزاروں افراد کا قافلہ جلسے میں شرکت کریں گی ۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیر محمد دُمڑ نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 4مئی بروز جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ بلوچستان کے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔

یہ جلسہ بلوچستان میں ایک نئی تاریخ رقم کردیگی ۔نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کا ایک جھلک دیکھنے کیلئے جیالے بے تاب ہے ۔سنجاوی اور زیارت سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس صبح 9بجے ضلعی سیکرٹریٹ سنجاوی سے روانہ ہونگے ۔جبکہ باب زیارت بازار سے بھی جلوس برآمد ہوگا جسکی قیادت ضلعی صدر شیر محمد دُمڑ کریگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ بلوچستان میں ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں کا دھڑکن ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کا 2018کے الیکشن میں صوبے بھر میں بلا اور شیر کے شکار کے ساتھ ساتھ مذہب پرست اور قوم پرستوں کا جنازہ صوبے سے بہار کردے گا۔پیپلز پارٹی پورے ملک سمیت بلوچستان میں بھی کلین سوئپ کریگی۔اور کہا کہ انشااللہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نواجوان اور کم عمر وزیر اعظم ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہے ۔جیالے بلاول بھٹو زراداری کا جھلک دینے کیلئے بیتاب ہے اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس اور جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔