کوئٹہ، ایک شخص نے گلہ دباکر اپنی بیوی کو ہلاک کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) کچلاک کے علاقے میں ایک شخص نے گلہ دباکر اپنی بیوی کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کچلاک کے علاقے سملی میں ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی بیوی مسماة ایبل زوجہ حاجی مراد کا گلہ دبا کر ہلاک کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :