آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلا س، 68کروڑ روپے مالیت کے 3منصوبہ جات کی منظوری دیدی گئی

جمعرات مئی 17:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلا س میں 68کروڑ روپے مالیت کے 3منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی ہے کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ اراکین سمیت چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات،سیکرٹری مالیات ،متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں 68کروڑ روپے مالیت کے 3منصوبہ جات جن کا تعلق جنگلات ،بیرونی امداد منصوبہ جات اور ترقیاتی ادارہ جات میں آزادکشمیر میں جنگلات کی حدود میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والے پودہ جات کی افزائش ،اے جے کے ڈی سی آرآئی پی کے ذریعے ضلع حویلی میں بساہاں شریف کے مقام پر نالہ کے ساتھ سیلاب سے بچائو کے سٹریکچر کی تعمیر اور ضلع باغ میں بنی پساری کے مقام پر نالہ ماہل کے ساتھ سیلاب سے بچائو کے سٹریکچر کی تعمیر اور مظفرآباد میں طارق آباد بائی پاس روڈ کے لیے معاوضہ اراضی کی ادائیگی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :