آزادکشمیر کابینہ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2018اور انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری سے متعلق ایکٹ 2018کی منظوری دیدی

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990میں ترمیم کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیر کابینہ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2018اور انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری سے متعلق ایکٹ 2018کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990میں ترمیم کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے کابینہ نے اکونٹس آفیسرز،اسسٹنٹ اکونٹس آفیسرز اور سینئر آڈیٹرز کی آسامیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی ہے آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وزیر صنعت محترمہ نورین عارف ،وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس ،وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی ،وزیر مال فاروق سکندر ،وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ ،وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید،وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان ،وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان ،وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر ،وزیر سول ڈیفنس چوہدری مسعود خالد ،وزیر زکوة و عشر چوہدری محمد یاسین گلشن ،وزیر ایس ڈی ایم اے احمد رضا قادری،وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحاق ،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات وقار احمد نور ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ،سیکرٹری مالیات ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی کابینہ اجلاس میں آزادکشمیر میں وفاق کی طرز پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2018،انسانی اعضاء اور ٹشوز پیوندکاری ایکٹ 2018کی منظوری دے دی گئی ہے غیر قانونی طور پر اعضاء کی پیوندکاری میں ملوث افراد کو 10سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی ،معاوضہ جات کی ادائیگی ،ایل او سی متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے پیش کردہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امور کو حتمی شکل دی گئی کابینہ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اکونٹس آفیسرز ،اسسٹنٹ اکونٹس آفیسرز اور سینئر آڈیٹرز کی آسامیاں اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے کابینہ اجلاس میں غیر سرکاری تنظیمات کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے این جی اوز کی رجسٹریشن کا جو طریقہ کار وفاقی سطح پر اختیار کیا گیا ہے وہی آزادکشمیر میں لاگو ہو گا کابینہ کے اجلاس کیبنٹ کمیٹی کی طرف سے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ واٹرسپلائی اینڈ سیوریج سکیم میرپور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔