ترقیاتی بجٹ کا بروقت تصرف بہر صورت یقینی بنایا جائے، تمام محکمہ جات اپنی اپنی ٹرانسفر پالیسی ترتیب دے کر رپورٹ پیش کریں ،ْراجہ محمد فاروق حیدر

وفاق کی طرف سے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ کیا گیاہے، آزادکشمیر کے اندر ترقیاتی بجٹ کا درست اور بروقت تصرف یقینی بنایا جائے ،ْوزیر اعظم آزادکشمیر

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا بروقت تصرف بہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام محکمہ جات اپنی اپنی ٹرانسفر پالیسی ترتیب دے کر رپورٹ پیش کریں ملازمین کے سلیکشن بورڈز جلد یکسو کیے جائیں اور سلیکشن بورڈز کے اجلاس بروقت منعقد کیے جائیں سرکاری محکمہ جات بالخصوص محکمہ تعلیم اور صحت میں ملازمین کی کم حاضری برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ اطلاعات کے فنڈز کے ایشوز کو سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات بیٹھ کر یکسو کریں اور رپورٹ پیش کریں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہر وزارت میں حکمت عملی ترتیب دی جائے وزراء شکایات سنیں اور ان کا ازالہ کریں اور وزراء حکومت آزادکشمیر کے دورے کر کے عوام کے مسائل حل کریں جس مقصد کے لیے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے وہ پورا ہوتا نظر بھی آنا چاہیے آئندہ کشمیر کونسل کو ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ حکومت آزادکشمیر دے گی غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے محکمہ جات کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کریں عدالت میں حکومت سے متعلق مقدمات کی موثر پیروی کی جائے تاکہ حکومت کا نقصان نہ ہو وزیراعظم آزادکشمیر کابینہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو ا ہے وفاق کی طرف سے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ کیا گیاہے آزادکشمیر کے اندر ترقیاتی بجٹ کا درست اور بروقت تصرف یقینی بنایا جائے وزیر اعظم آزادکشمیر نے نئے وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لیے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے وہ پورا ہونا چاہیے محکمہ جات کے اندر نظم و ضبط نظر آنا چاہیے سرکاری دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال سے سیکریسی متاثر ہو رہی ہے جوسرکاری ملازمین سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز دفتری اوقات کار کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 30جون تک ترقیاتی اہداف ہر صورت میں مکمل کیے جائیں اور منصوبوں کے معیار و تصریحات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے آزادکشمیر میں ترقیاتی بجٹ کا بروقت تصرف حوصلہ افزاء ہے جس پر سینئر وزیر ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سمیت ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوںجنہوں نے حکومت پاکستان سے بہترین رابطہ رکھا اور آزادکشمیر کے معاملات کو یکسو کروایا حکومتی اقدامات اور کارکردگی کی موثر تشہیر نہیں ہو رہی اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے اور محکمہ جات اپنی اپنی کارکردگی کی موثر طریقے سے تشہیر کریں وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ کشمیر پرامن خطہ ہے پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بتائے کی ضرورت ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رہے جملہ محکمہ جات غیر ضروری اخراجات کم کر کے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کریں غیر ترقیاتی بجٹ کا 96فیصد تنخواہوں کی مد میں چلاجاتا ہے اور 4فیصد بجٹ آپریشنز کے لیے بچتا ہے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ احتساب سے متعلق مقدمات کو یکسو کیا جائے سرکاری اداروں سے متعلق مقدمات کی موثر پیروی کی جائے سرکاری طبی مراکز کے لیے ادویات کی خریداری مکمل کی جائے شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت لازمی سروسز ہیں ان میں جہاں بھی سٹاف غیر حاضر رہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور حاضری یقینی بنائی جائے ۔