کائنات بلوچ اور مدثر بلوچ نے کلیم اعوان انویٹشن لیبر ڈے باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

کائنات بلوچ اور مدثر بلوچ نے کلیم اعوان انویٹشن لیبر ڈے باکسنگ چیمپئن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’کلیم اعوان انویٹشن نارکوٹکس فری پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ‘‘ کائنات بلوچ اور مدثر بلوچ نے جیت لی ہے۔ فقیر کالونی اورنگی ٹاؤن کے خوبصورت اور شاندارباکسنگ جمنازیم میں ہونے والے مقابلوں کے مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے سینئر وائس چیئرمین عرفان حنیف تھے۔

جب کہ صدارت PSLCIکے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملک فہیم احمد اعوان نے کی اس موقع پر PSLCIکے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر فدا حسین بلوچ اور چیف کو آرڈینٹر جمعہ خان بلوچ نے جمنازیم پہنچنے پر مہمان خصوصی عرفان حنیف کا شاندار استقبال کیا اورانہیں پھلوں کے ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

کراچی ویسٹ کے 100سے زائد بوائز گرلز باکسرز نے 10مختلف کیٹگریز میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خوب داد حاصل کی۔

فقیر کالونی کے باکسنگ کلب کے باکسر زنے سب سے زیادہ مقابلے جیت کر پہلی جب کہ دوسرے نمبر پر مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ کے باکسرز رہے۔مقابلوں کے چیف جج معروف قومی کوچ شیر محمد بلوچ تھے ۔ آخر میں مہمان خصوصی عرفان حنیف نے جیتنے والے باکسرز میں بیش قیمت اور خوبصورت گولڈ کپ ، میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :