نواز شریف کا مقابلہ کس سے خلائی مخلوق سے ہوگا

شہبازشریف کےسارے منصوبے بھی”خلائی“ ہیں،نوازشریف تڑی اور ترلے کی سیاست کررہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کاردعمل،مولابخش چانڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 17:04

نواز شریف کا مقابلہ کس سے خلائی مخلوق سے ہوگا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہی دراصل خلا میں رہنے والی مخلوق ہیں،شہباز شریف کے سارے منصوبے بھی”خلائی“ ہیں،نوازشریف تڑی اور ترلے کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی تڑی ڈیل اور ترلا معافی کیلئے ہے۔

نوازشریف تڑی اور ترلے کی سیاست کررہے ہیں۔میاں صاحب کی تڑی ڈیل اور ترلا معافی کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف ایک دن دھمکی دیتے ہیں اور دوسرے دن منت سماجت کرتے ہیں۔نوازشریف نے ادھر تڑی لگائی اور ادھر ڈکٹیشن پراستعفیٰ دے دیا۔میاں صاحب ہمیں پتا ہے کہ آپ کا اصل مقابلہ کس سے ہے؟ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب آپ کوآصف زرداری سے مقابلہ کرنے کیلئے ابھی اور بڑا ہونا پڑے گا۔میاں صاحب یہ وہی آصف زرداری ہے جن کے خلاف آپ نے ہرسازش کوغلطی مانا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ شہباز شریف سے ہے۔نوازشریف کوپاناما کے بعد شہبازشریف پڑگئے ہیں۔خلا میں رہنے والی مخلوق توشہباز شریف ہیں۔شہباز شریف کے سارے منصوبے بھی”خلائی“ ہیں۔