حکومت جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی بقااور ترقی تمام وسائل برکارلارہی ہے م سرکاری زمین امانت ہے اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا‘وزیر جنگلات وائلڈلائف و فشیرزآزاد کشمیر

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) وزیر جنگلات وائلڈلائف و فشیرزآزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی بقااور ترقی تمام وسائل برکارلارہی ہے سرکاری زمین ہماری امانت ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ماحولیاتی تبدلیوں کی وجہ سے دنیا کا ماحول دن بدن خراب اور درجہ حرارت گرم ہوتا جا رہا ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو قدرتی ماحول کی طرح بنایں تاکہ سیاحوں کو بھی تفریح کے مواقع میثر آ سکیں خالی علاقوں اور جنگلی رقبہ جات میں شجر کاری کو یقینی بنایا جارہا ہے نیلم ویلی میں روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت چنار اور ہر قسم کے درخت لگائے گئے تاکہ روڈ کی خوبصورتی اور سیفٹی میں اضافہ ہو گااورسیاحوں کی لئے جنت جیسی وادی نیلم کا ماحول صاف ہو گا اور دوسری طرف سیاحت کو بھی فروغ سے مقامی افراد کو روزگارملے گامحکمہ وا ئلڈلائف و فشیرز کو منافع بخش بنانے کے لئے فشیرز کوپرائیوٹیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے راولاکوٹ بنجوسہ اور کیرلی جھیل میں مچھلیوں کی پیدوار اور افزاہش میں اضافہ کیا جائے گا پیرچناسی چڑیا گھڑ منصوبہ کو جلدازجلد مکمل کر کے عوام اور سیاحوں کے لئے کھولہ جائیگا اس سے مقامی اور بین اقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا پہٹکہ نیشنل پارک میں نایا ب اور قیمتی پرندوں اور جانوروں کی افزائش نسل میں اضافہ کیا جائے گاتاکہ ان کی نسلوں کو جنگلوں میں چھوڑا جاسکے اس کے علاوہ پارک کو سیاحوں کی سہولت کے لئے کھولا جائے گا اور جانوروں اور پرندوں کے لئے خوراک اور پانی کامناسب بندوبست اور جنگلی بکری و دیگر نایاب جانورں کی افزائش اور خوراک کا مناسب بندوبست کیا جارہا ہے پارک کو سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کیلئے کھولا جائے گاتاکہ تعلیم و تفریع کامرکز بن سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویثرن کو انٹریو دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرسیاحوںکے لئے جنت ہے اور اس میں جنگلات جنگلی حیات دریاوںاور پہاڑوںکو خاص اہمیت حاصل ہے جنگلات اور برفانی پہاڑوں کی وجہ سے پانی دریاوں میں آتا ہے جو ہماری کیھتوں کو سیراب کر کے ہمارے لئے خوراک کا موجب بنتا ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جارہے ہیںجن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاک آرمی کا تحفظ جنگلات و جنگلی حیات کے لئے کردار بہت اہم ہے ان کے تعاون سے اس قیمتی دولت کو بچانے میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو مدد ملتی ہے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام ادارئے ملکر اپنا موثر کردار ادا کریںوزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات بطور خاص وادی نیلم اور جہلم کی قدرتی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں پانی ، جنگلی حیات ، قیمتی ادوایاتی جڑی بوٹیاں ، بجلی کی پیداوار کا سبز جنگلات ہی ہیں حکومت ان کی ترقی و حفاظت کے لیے حکومت عملی اقدامات عمل میں لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :