ڈاکٹر محمد سلیم عباسی نے پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ کاڈیالوجی میں ڈاکٹریٹ آف میڈیسن کی ڈگری حاصل کر لی

جمعرات مئی 17:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد سلیم عباسی نے پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ کاڈیالوجی میں ڈاکٹریٹ آف میڈیسن کی ڈگری حاصل کر لی ، پنجاب یونیوسٹی سے شعبہ کاڈیالوجی میں ڈاکٹریٹ آف میڈیسن کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر سلیم عباسی تیسرے ڈاکٹر ہیں، یونیورسٹی سے کے قیام سے اب تک اس قبل صرف دو ڈاکٹروں نے یہ ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر سلیم عباسی کویونیورسٹی میں تیسرا جبکہ آزاد کشمیر میں یہ ڈگری حاصل کرنے والا پہلا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،،، عوامی حلقوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی نے ڈاکٹر سلیم عباسی کے اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک بار دی ہے ،،ڈاکٹر سلیم عباسی ایک ماہر ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی ہیں ،انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے ملازمیں اور ڈاکٹرز اورعوامی فلاح بہبود کی خدمات بھی سرانجام دی ہیں وہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر بھی وہ چکے ہیں،