کچرپیڑا میں تین مکان آتشزدگی کے باعث جل گئے، لاکھوں کا نقصان

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں کچرپیڑا میں تین مکان آتشزدگی کے باعث جل گئے،نقدی،زیوارات سمیت لاکھوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا،آگ بجاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث مقامی شخص امریز مغل شدید زخمی ہوگیا،فائربرگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تینوں مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے تمام جمع پونچی جل کر رکھ کا ڈھیر بن گئی،متاثرین نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام سے امداد کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر واقع گائوں کچر بیڑا کے رہائیوں محمد حسین ولد سید احمد،محمد زبیرولد محمد حسین،محمد عامرکے مکان میں دن گیارہ بجے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بڑھک اٹھی،جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجانے کی کوشش کی مگر آگ اتنی شدید تھی کے اس پر قابو پانامشکل ہوگیا اور آگ بجھاتے ہوئے مقامی شخص امریز مغل بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی بھی ہواجسے فوری طور پر مقامی اسپتال میں طبعی امداد کے بعد ہٹیاں بالا منتقل کردیا گیا،متاثرہ خاندان نے اپنی جمع پونجی اور مکانات جل جانے کے باعث رات کھلے آسمان تلے گزاری ابھی تک حکومت اور کسی بھی این جی اوز نے تعاون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام علاقہ اورمتاثرہ خاندان نے وزیراعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری اوراین جی اوز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کی ساری زندگی کی جمع پونجی آن واحد میں جل کر راکھ بن گئی ہے،متاثرہ خاندن کے رہنے اور کھانے پینے کی تمام اشیاء جل گئی ہیںحکومت فوری طور پر متاثرہ خاندان کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :