بن بہک بازار میں خوفناک آتشزدگی‘ 25 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ‘ کروڑوں کا نقصان

جمعرات مئی 17:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) دل خراش حادثہ راولاکوٹ کے نواحی علاقے بن بہک بازار میں خوفناک آتشزدگی علی الصبح بازار میں آگ بھڑک اٹھی 25 سے زاہد دکانیں جل کر خاکستر کروڑوں روپے کا نقصان ہر طرف دھواں ہی دھواں آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے فائر بریگیڈ نے پہنچ کر باقی بازار بچا لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح صبح راولاکوٹ سے بیس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع بن بیک بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی خبر سنتے ہی سینکڑوں افراد موقع پر پہنچ گئے ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ راولاکوٹ بھی پولیس نفری ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد ذاکر خان موقع پر پہنچ گئے فائر برگیڈ کی گاڑی اچھی حالت میں نہ ہونے کے باعث بروقت نہ پہنچ سکی لیکن پہنچتے ہی فائر برگیڈ کے عملے نے باقی بازار کو جلنے سے بچانے کامیابی حاصل کی آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ کروڑوں روپے مالیت کی دکانیں اور ان میں سامان جل کر خاکستر ہو گیا سیاسی سماجی حلقوں نے حکومت سے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے ۔