تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میرپور میں طالبات درس نظامی اور حفظ و تجوید القرآن کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

جمعرات مئی 17:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام میرپور میں طالبات درس نظامی اور حفظ و تجوید القرآن کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ مدرسہ ہذا کی طالبات شہادة العالیہ ،شہادة العالمیہ ،عاصہ ،خاصہ کے شعبہ جات کے امتحانات میں شریک ہونگی ۔

(جاری ہے)

مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ مدرسہ ہذا شعبہ للبنات کی طالبات ہر سال تنظیم المدارس کے زیر اہتمام امتحانات میں شامل ہوتی ہیں ۔

سینئر اساتذہ کی انتھک محنت و کوششوں سے طالبات نمایاں نمبرات لے کر کامیاب ہوتی ہیں جو ہمارے لیے اورطالبات کے والدین کے لیے باعث فخر و مسرت ہے۔انہوں نے کہا مدرسہ ہذا میں سینکڑوں طالبات مختلف دینی علوم حاصل کر رہی ہیں۔مدرسہ ہذا میں سکیورٹی ،نظم و ضبط کے انتظام و انصرام انتہائی تسلی بخش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ کی طرف سے یہ فیض جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :