مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 10 مئی کو راولپنڈی طلب کر لیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آٓل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس صدر سردار عتیق احمد خان نے مرکزی مجلس عاملہ کا انتہائی اہم اجلاس 10 مئی کو راولپنڈی طلب کر لیا۔اجلاس میں ڈویژنل ، ضلعی اور سٹی صدور کو بلحاظ عہدہ ممبر مرکزی مجلس عاملہ طلب کیا ہے۔مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بدلتے ہوئے ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر ریاست جموںو کشمیر میں پیشگی حکمت عملی طے کرنے کی غر ض سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کے مرکزی عہدیداران ، ممبران مرکزی مجلس عاملہ ، ڈویژنل ، ضلعی اور سٹی صدور کا ایک اہم جلاس مورخہ 10 مئی 2018 بروز جمعرات بوقت دن 10 بجے الہ دین ہال سکستھ روڈ راولپنڈی طلب کیا ہے ۔

اجلاس میں تازہ ترین مجموعی ملکی سیاسی صورت حال کے علاوہ مقبوضہ ریاست جموںو کشمیر کی تازہ صورت حال، مسلم کانفرنس کا 86 واں سالانہ کنونشن ، جماعت کی نئی تنظیم سازی / رکنیت سازی مہم کا آغاز، آزاد کشمیر کے متوقع بلدیاتی انتخابات،یوتھ اور ایم ایس ایف کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے حکمت عملی اور ایکٹ 74 میں ترامیم اور کشمیر کونسل کے خاتمے کا حکومتی ایجنڈا بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام معزز ممبران کو پارٹی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں تاہم اگرکسی معزز ممبر کو کسی وجہ سے خط موصول نہ سکے تو وہ اس خبر کو ہی دعوت تصور کرتے ہوئے مقرر ہ وقت پر اجلاس میں پہنچ جائے۔

متعلقہ عنوان :