مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخوائں میں اضافہ کیا جائے‘ سلطان اکبر اعوان

جمعرات مئی 17:36

آ ٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخوائں میں اضافہ کیا جائے مزدور کی اجرت میں اضافہ کیا جائے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کو بجٹ میں کچھ نہیں دیا ہے۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلطان اکبر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آخری بجٹ کو عام انتخابات کو میں دھاندلی کے لئے استعمال کر نے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام ملازمین کی تنخوائوں میں نہ ہونے کے برابر اضافہ کیا ہے۔ عام آدمی کو سرے سے کچھ ملا ہی نہیں ہے اودیات خوراک اور روز مرہ استعمال کی چیزیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ حکومت پاکستان چھوٹے ملازمین کی تنخوائوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے اور مزدورن کی اجرت میں اضافہ کیا جائے پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں ملازمین کی تنخوائوں کے اضافہ کو سر فہرست رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کر کے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ ملک کو جان بوجھ کر بحرانوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ایس ایف عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی تحریک کا غیر مشروط ساتھ دے گی۔