حکومت ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے‘ خواجہ صدیق

جمعرات 3 مئی 2018 17:36

آ ٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ صدیق احمد نے کہا ہے حکومت ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آرہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آئینی قانونی اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے ریاست بھر کے ایدہاک کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر رہی ہے۔

جو کہ سراسر زیادتی اور خدا کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی انھیں مفت قانونی معاونت مہیا کی جائے گی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریاست کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ہمارے مینڈیٹ کو دھاندلی اور کشمیر کونسل کے چار ارب روپے خرچ کئے گئے جس کا ریفرنس وفاقی نیب میں نواز شریف کے خلاف دائر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے۔ سپیکر اسمبلی انتقامی کاروائیوں سے باز رہیں۔ قائد نیلم میاں عبدالوحید میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے بیانات انٹرویو ز پر قائم ہیں۔ شاہ غلام قادر اپنی تقرریوں میں جھوٹ بولنے سے گریز کرے ہمارے اور میڈیا کے درمیان دراڑ ڈالنے کی موصوف کی بھونڈی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی پیپلز پارٹی اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ انتقامی تبادلہ جات منسوخ نہ ہوئے تو حکومت کے خلاف ریاست گیر ہڑتال کی جائے گی۔