مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے بھارتی مظالم پر مودی سرکار کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائے گا ‘ چوہدری مسعود خالد

جمعرات 3 مئی 2018 17:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آزادحکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیرمیں بے گنا ہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں ۔لہذامودی سرکار کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائے گا ۔مقبوضہ ریاست میں بھارتی اندوہناک مظالم کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کاوشیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے افسران سے ملاقات کے دوران کہا ہے مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے آزادکشمیراور پاکستان کی جملہ قیادت متحدہ و متفق ہے ۔امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام عالمی طاقتوں کو کشمیرکے دیرنیہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے مودی حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے ۔مقبوضہ وادی میں قتل عام کے ذریعہ مودی اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ کشمیری عوام بھارتی ہتھکنڈوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں ۔کنڑول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے بھارت کشمیریوں پر نفسیاتی دبائو بڑھانا چاہتاہے انہوں نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی کشمیرقراردادوں کے مطابق حل کرانے کی ضرورت پر زور دیا ۔