سی پیک پر عملدرآمد پاکستان اور آزادکشمیرمیں معاشی انقلاب لائے گا ‘ ناصر حسین ڈار

جمعرات 3 مئی 2018 17:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیرکے وزیربحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک پر عملدرآمد پاکستان اور آزادکشمیرمیں معاشی انقلاب لائے گا ۔آزادکشمیراور پاکستان کی معیشت کی ترقی بھارتی حکمرانوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بدامنی پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور دہشتگردی کی مذموم کارروائیاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوںنے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی بہتر پالیسوں کے نتیجہ میں آزادکشمیرکی معیشت اڑان بھر رہی ہے ۔ناصر حسین ڈارنے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی ولولہ انگیر قیادت میںجہاں آزادکشمیرکی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں وہاں مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے حل کیلئے بھی عملی کاوشیں کی جارہی ہیں ۔انہوںنے اس توقع کو اظہار بھی کیا کہ بھارت کو جلد یا بدیر سے مقبوضہ کشمیرسے نکلنا ہوگا ۔