وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کرلیا

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا شرکت کریں گے

جمعرات مئی 17:39

وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کرلیا، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،، سرتاج عزیز،، خورشید شاہ،، عبدالقادر بلوچ،، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو 7 مئی کی شام 4 بجے ہوگا۔

فاٹا ریفارمز عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،، سرتاج عزیز،، خورشید شاہ،، عبدالقادر بلوچ،، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا بھی فاٹا ریفارمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔وزیراعظم نے 16 رکنی کمیٹی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔