پنجاب ہیلتھ فانڈیشن نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے 25 لاکھ روپے تک کی سمارٹ لون سکیم متعارف کروا دی

آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا‘ حکما، ہومیوپیتھک اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے دو لاکھ روپے تک کے قرضہ کی سکیم،ینگ ڈاکٹرز کیلئے پراپرٹی گارنٹی کے بغیر بلا سود 7 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا‘ سینئر ڈاکٹرز بھی 25 لاکھ روپے تک قرضہ لے سکیں گے‘یم ڈی پنجاب ہیلتھ فانڈیشن محمد اجمل بھٹی کی پر یس کانفر نس

جمعرات مئی 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ فانڈیشن نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے 25 لاکھ روپے تک کی سمارٹ لون سکیم متعارف کروا دی‘ آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فانڈیشن محمد اجمل بھٹی نے فلیٹیز ہوٹل میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ سمارٹ لون کی تین سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں حکما، ہومیوپیتھ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے دو لاکھ روپے تک کے قرضہ کی سکیم اور ینگ ڈاکٹرز کیلئے پراپرٹی گارنٹی کے بغیر بلا سود 7 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا جبکہ سینئر ڈاکٹرز بھی 25 لاکھ روپے تک قرضہ لے سکیں گے اس موقع پر ڈی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فانڈیشن ڈاکٹر سلمی سلیمان بھی موجود تھیں۔

اجمل بھٹی نے کہا مستند ڈاکٹرز کے کلینکس قائم ہونے سے عطائیت کا خاتمہ ہوگا۔ قرضہ کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا اور دفتر کے چکر لگانے سے چھٹکارا ملے گاانہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں اور جنوبی پنجاب میں کلینک قائم کرنے والوں کو قرضہ کیلئے ترجیح دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :