وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پرتبادلہ خیال

جمعرات 3 مئی 2018 17:39

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی‘ ملاقات میں نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نگران وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں جاری مشاورت پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافے کے معاملے اور فاٹا اصلاہات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا۔