خواتین کے لئے تھانوں میں بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں‘ پاکستان کی پولیس میں خواتین کا کردار کم ہے‘ ویمن پولیس سنٹر کا ماڈل پورے پاکستان میں لاگو ہونا چاہئے

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کا صنفی مساوات کانفرنس سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے تھانوں میں بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں‘ پاکستان کی پولیس میں خواتین کا کردار کم ہے‘ ویمن پولیس سنٹر کا ماڈل پورے پاکستان میں لاگو ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے صنفی مساوات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں 289 خواتین اہلکار ہیں پاکستان کی پولیس میں خواتین کا کردار کم ہے خواتین کے لئے تھانوں میں بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں ویمن پولیس سینٹر کا ماڈل پورے پاکستان میں لاگو ہونا چاہئے مظلوم کی جلد سے جلد مدد کی جائے گی۔