چینیوں کو آسٹریلوی چہرہ شناخت کلیئر نس مل گئی

جمعرات مئی 17:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) چینی میڈیا چائنہ کیو ڈیبلو ڈاٹ کام کے مطابق چینی شہری اب ہائی ٹیک چہرہ شناخت کے ذریعے آسٹریلوی کسٹم سے گزر سکیں گے ،16سال یا اس سے زائد عمر کے چینی مسافر جن کے پاس الیکٹرونک پاسپورٹ ہے نئی سروس کے اہل ہیں ،درخواست دہندگان کو آسٹریلیا کے محکمہ امیگریشن و سٹی زن شپ کی طرف سے فراہم کئے جانے والی ایک موبائل اپیلکیشن کے ذریعے اپنے چہرے سکین کرنے کی ضرورت ہوگی ، ان کی معلومات تصدیق ہونے کے بعد استعمال کنندگان کو بیگجز ڈارپ آف ،براڈر پروسیسنگ ،سیکیورٹی سکیننگ ،،ائیرپورٹ لانجوں اور بوڈننگ گیٹ پر اپنے پاسپورٹ دیکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی ،،چین ان 15ممالک میں شامل ہے جنہیں چہرہ شناخت کسٹمز کلینئرز کا اختیار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین اس وقت آسٹریلیا کا غیر ملکی مسافروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے وہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔کینیڈ اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر متعدد ممالک کے ہوائی اڈے بھی چینی شہریوں کو ’’سمارٹ گیٹ‘‘ کسٹمز کلیئرر فراہم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :