لاہور، سائبر کرائم ونگ نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا‘ذرائع

جمعرات 3 مئی 2018 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو عدالتی احکامات پر سرگودھا تھانے میں درج ایک ایف آئی آر کی تفتیش سونپی گئی ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کی ٹیم نے سرگودھا میں چھاپہ مارا جہاں سے ملزم شعیب کو گرفتار کر کے لاہور لایا گیا کیس کے تفتیشی افسر اشر کا کہنا تھا کہ ملزم اکیلا نہیں بلکہ ایک گروہ کی صورت میں بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور پھر انکی ویڈیو بنا کر مزید بلیک میل کرتے تھے۔

ملزم نے سرگودھا میں پچیس سے زائد بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بچوں کی تصاویر اور فلمیں برآمد کر لی گئیںایف آئی اے کے مطابق ایک بچے نے ملزم کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ بچے کا والد اپنے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور ہارٹ اٹیک سے وہ بھی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :