کرپشن ملکی ترقی اور معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ، اس کے خاتمے کیلئے بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات مئی 17:42

کرپشن ملکی ترقی اور معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ، اس کے خاتمے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی اور معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ کو نیب کی سالا نہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ محمد صادق سنجرانی نے اُمید ظاہر کی کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔