امریکہ کی جوہری ڈیل سے دستبرداری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،اقوام متحدہ کی تنبیہہ

عالمی طاقتیں جوہری ڈیل کی ناکامی سے ڈریں،واشنگٹن کو سفارتی کشیدگی کا سامنا ہے، سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس

جمعرات 3 مئی 2018 17:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ جوہری ڈیل سے نکلا تو جنگ چھڑ جائے گی، عالمی طاقتیں جوہری ڈیل کی ناکامی سے ڈریں،واشنگٹن کو ایران سمیت اتحادی ممالک کے ساتھ بھی سفارتی کشیدگی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی ممکنہ ناکامی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

امریکہ جوہری ڈیل سے نکلا تو جنگ چھڑ جائے گی۔ گوٹیریس نے کہا کہ جب تک اس ڈیل کا اس سے بھی بہتر کوئی متبادل طے نہ ہو جائے، اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کئی بار دھمکی دے چکے ہیں کہ امریکا اس معاہدے سے نکل بھی سکتا ہے۔ اس وجہ سے واشنگٹن کو اس وقت ایران کے علاوہ کئی یورپی اتحادی ممالک کے ساتھ بھی سفارتی کشیدگی کا سامنا ہے، جو ہر فریق کے اس ڈیل پر کاربند رہنے کے حامی ہیں۔