امریکی صدر ٹرمپ کے ہمنوا وکیل ٹائی کًوب بھی دغا دے گئے

ٹرمپ کی قانونی ٹیم تفتیش کار رابرٹ میولر کیساتھ انتخابی مہم میں روسی مداخلت بارے مصروف ہے

جمعرات 3 مئی 2018 17:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کے ایک اور ہمنوا وکیل ٹائی کًوب بھی دغا دے گئے،ٹرمپ کی نمائندہ قانونی ٹیم اس وقت خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کے ساتھ انتخابی مہم میں روسی مداخلت بارے بات چیت میں مصروف ہے۔غیر ملکی میڈیہا کے مطابق روس کے حوالے سے چھان بین کے عمل میں امریکی صدر کا دفاع کرنے والے ایک اور سرکردہ وکیل ٹائی کًوب بھی اپنی ذمے داریوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ کًوب کو ابھی مارچ کے مہینے میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی نمائندہ قانونی ٹیم اس وقت خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کے ساتھ اس بارے میں بات چیت میں مصروف ہے کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ مبینہ رابطوں سے متعلق خود امریکی صدر سے بھی پوچھ گچھ کی جانا چاہیے۔ میولر کو یہ پتہ چلانا ہے کہ آیا روس 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہوا تھا۔