امریکہ، گوانتاناموبے جیل میں قید سعودی شہری کی رہائی،وطن روانہ،

رہائی حکومتی کوششوں کا شاخسانہ، شہری کا فراسیسی جہاز پر حملہ و معاونت کاری کا اعتراف

جمعرات مئی 17:44

گوانتاناموبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) امریکی جیل گوانتاناموبے میں قید سعودی شہری کو آبائی وطن واپس بھیج دیا گیا، سعودی شہری کی رہائی حکومتی کوششوں کا شاخسانہ ہے،،سعودی شہری نے فرانسیسی جہاز ایم۔وی لمبرگ پر حملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں معاونت کاری کا اعتراف کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سعودی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 2002 میں فرانسیسی تیل بردار جہاز پر حملے کی منصوبہ بندی میں سہولت کار کا کردار ادار کرنے والے سعودی شہری احمد بن محمد بن احمد الدربی کو گوانتانامو بے کے امریکی حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ احمد الدربی کی رہائی سعودی حکومت کی اٴْن کوششوں کا حصہ ہے جو بیرون ملک قید سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ الدربی کو گوانتانامو بے حراستی مرکز سے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے محمد الدربی نے فروری 2014 میں اعتراف جرم کیا تھا جس میں انھوں نے فرانسیسی جہاز ایم۔وی لمبرگ پر حملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں معاونت کاری کا اعتراف کیا تھا۔اس حملے میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ کئی درجن زخمی ہو گئے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں خلیج عدن کے علاقے میں تیل رسنے سے سمندری پانی آلودہ ہو گیا تھا۔