سندھ حکومت این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ملازمتیں دے رہی ہے، گی، اعجاز جاکھرانی

جمعرات مئی 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ سے ایک نشست بھی نہیں لے سکے گی‘ سندھ میں ملازمیں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن کی طرف سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ سندھ صحت میں چاروں صوبوں میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ملازمتیں دے رہی ہے۔ لاڑکانہ پیکیج کے حوالے سے تحریک انصاف کے رکن کی بات درست نہیں ہے۔ ٹکٹ پکا کرنے کیلئے سندھ حکومت پر تنقید نہ کریں۔ تین ماہ بعد الیکشن آرہے ہیں۔ میرا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سے ایک نشست نہیں لے سکے گی۔