محکمہ ایکسائز نے نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کردیں

سابق صدر کی بیگم صہبا مشرف کے نام ایک لینڈ کروزر نمبر ایل ای ڈی 12..2829 رجسٹرڈ نکلی ہے

جمعرات 3 مئی 2018 17:46

محکمہ ایکسائز نے نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن موٹر برانچ کو خط لکھا تھاجس میں پرویز مشرف، ان کی اہلیہ صہبا مشرف، والدہ زہرہ، بیٹی عالیہ رضا اور داماد عاصم رضا کے نام رجسٹرڈگاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پرویز مشرف سمیت ان کی فیملی کی گاڑیوں کی فہرست نیب کو فراہم کر دی ہیں جس کے مطابق جنرل (ر)پرویز مشرف کی بیگم صہبا مشرف کے نام ایک لینڈ کروزر نمبر ایل ای ڈی 12..2829 رجسٹرڈ نکلی ہے۔گزشتہ ماہ نیب کے چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ سابق صدر پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :