مسلم لیگ (ن) کا ( کل )چترال میں ہونے والا جلسہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی

14 مئی کو ہوگا ، مسلم لیگ کے قائد محمد نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے

جمعرات مئی 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کل جمعہ کے روز چترال میں ہونے والا جلسہ انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے آج جمعہ کے روز چترال میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا تاہم سیکرٹری اطلاعات کے مطابق جلسے کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا ،اب جلسہ 14 مئی کو ہوگا جس سے مسلم لیگ کے قائد محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اٹھائیس اپریل کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے رابطہ عوام مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں دس جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن)نے یکم مئی کو ساہیوال میں بڑاپاور شو کا مظاہرہ کیا جبکہ دو مئی کو صادق آباد میں ہونے والے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔آج جمعہ کے روز چترال میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ 5 مئی کو جہلم میں پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جلسہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)6مئی کو مانسہرہ ،8مئی کو خوشاب ،9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال ،11 مئی کو ملتان اور13 مئی کو گوجر خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔