پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام ’حلال فوڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے میں چیلنجز‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فوڈ سیفٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر شناور وسیم علی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک پیور لائن عبد الرحمان، حلال ریسرچ کونسل لاہور سے مفتی رئیس احمد، ڈائریکٹر سنٹر فار حلا ل اشورنس لاہور مفتی صہیب اشرف، چیف ایگزیکٹو آفیسر حلال اشورنس لاہور مفتی محمد معاز اشرف، سینئر منیجر کوالٹی اشورنس میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان ساگر محمود خان،پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیشلز، مختلف انڈسٹریوں سے نمائندگان ، فیکلٹی ممبران اورپرائیویٹ و پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے بڑی تعداد میں طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مقررین نے حلال فوڈ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر عالمی سطح پر معیار اور ضابطے مقرر کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر انڈر گرایجوئیٹ طلبہ کی جانب سے فوڈ ٹیکنالوجی سے متعلق انوویٹو فوڈ ز کی نمائش بھی کی گئی۔