اے سی سی اے اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے زیر اہتمام ’’بلیو فیئر‘‘ کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

اے سی سی اے اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے زیر اہتمام ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) نے وومن چیمبر آف کامرس و انڈسٹری ملتان کے ساتھ علمی شراکت دار کی حیثیت سے ’’بلیو فیئر‘‘ کا اہتمام کیا۔ اس تین روزہ نمائش میں پاکستان بھر سے کاروباری خواتین کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیاء کیا گیا ہے۔

تین روزہ ’’بلیو فیئر‘‘ کا بنیادی مقصد کاروباری خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں مستحکم کرنا ہے۔ جب بھی کاروبار میں خواتین کا موضوع آتا ہے تو اے سی سی اے اس میں ہمیشہ صف اول رہتی ہے۔ فنانس تک رسائی میں پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ خواتین اس وقت بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بالخصوص فنانس میں جب صنف کا موضوع آتا ہے تو تصور کا مسئلہ اس وقت بھی موجود ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی سی اے تبدیلی کی حوصلہ افزائی اور اسے فروغ دینے کیلئے معروف اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے جس کی ملکی سطح پر ضرورت ہے۔ ملتان وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اے سی سی اے کی طرح ایجنڈا پیش کرتا ہے اور یہ خواتین کو وکالت کرنے، چینج میکرز اور اپنی کمیونٹی میں لیڈرز بنانے کے ذریعے اپنی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کیلئے بااختیار بنانے کے قابل بناتا ہے۔

تین روزہ ایونٹ میں کاروباری خواتین، کاروباری برادری اور دیگر اہم شراکت داروں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک سیمینار بھی شامل تھا۔ اے سی سی اے نے اس ایونٹ میں علمی شراکت دار کے طور پر حصہ لیا اور سمیڈا، ٹی ڈی اے پی، اے سی سی اے کے ارکان اور کارپوریٹ سیکٹر سے اہم مقررین کو کاروبار کے فروغ، ٹیکنالوجی اور صنفی امتیاز پر تبادلہ خیال کیلئے مدعو کیا۔

سیمینار میں کاروباری برادری کے علاوہ ملتان ریجن سے تعلیمی اداروں، ریگولیٹرز اور کاروباری اداروں سے شرکاء کے ایک متنوع گروپ نے شرکت کی۔ مقررین میں نیو ہاریزون انسٹیٹیوٹ آف سکسیس (Success) کے صدر ڈاکٹر ندیم عابد نے ’’مطابقتی دوڑ ۔ ٹیکنالوجی کے مواقع‘‘ پر بات کی۔ ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی حسنین حیدر لنگاہ نے ’نئی مارکیٹس کی ترقی‘‘ میں ٹی ڈی اے پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وومن انٹرپرینیور شپ ڈویلپمنٹ سمیڈا کی ڈی جی ایم تانیہ بٹر نے ’’مالیاتی انتظام و کامیابی ۔ کاروباری افراد کے لئے رہنمائی‘‘ کے بارے میں بات کی۔ ایونٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ جنرل سلوشنز نے ’’ترقی کو بڑھانے کیلئے صنفی تنوع میں اضافہ‘‘ پر خطاب کیا۔