رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کے محصولات میں 16 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کے محصولات میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے دس ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 16 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق 30 اپریل 2018 تک مجموعی طور پر 2922 ارب روپے سے زائد کے محصولات جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اتنے عرصے میں 2513 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایف بی آر نے 68 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز بھی کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال ٹیکس ری فنڈز کا حجم 53 ارب روپے تھا، اس طرح رواں سال 28 فیصد زائد ری فنڈز ادا کئے گئے۔ اپریل 2018 میں 295 ارب روپے جمع کئے گئے جو پچھلے سال کے اسی ماہ میں 252 ارب روپے تھے جو 17 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران محصولات وصولی کے جاری رحجان کے پیش نظر سالانہ ہدف با آسانی حاصل ہونے کی قومی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :