پاکستانی طالبہ نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی طالبہ دانیہ حسن نے کم عمرترین ایمرجنگ ینگ لیڈرایوارڈ حاصل کرلیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 17:16

پاکستانی طالبہ نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03مئی 2018ء) 18 سالہ دانیہ سمیت دنیا بھر کے 10 نوجوانوں کوینگ ایمرجنگ لیڈر کا ایوارڈ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےگزشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ایک تقریب میں دیا گیا۔پاکستان کی طالبہ دانیہ کو یہ ایوارڈ تعلیم کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے،امن اور مفاد عامہ کے کام کرنے پر دیا گیا۔دانیہ حسن کو یہ ایوارڈ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے دیا گیا۔

(جاری ہے)

دانیہ سمیت یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر نوجوانوں کا تعلق عراق، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، لتھوانیا، ناروے، جنوبی افریقہ، پاناما اور تاجکستان سے ہے۔18 سالہ دانیہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہیں۔ دانیہ حسن نے دو سال قبل جان ہاپکنزیونیورسٹی کے ایکسچینج پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔دانیہ حسن نے رضاکاروں کی مدد سے’فن ٹو لرن‘ ادارے کی بناید رکھی وج پسماندہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں میں غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد کر تا ہے۔