پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور یو اے ای پاکستان اسیسٹینس پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر عملدرآمد کے امور زیر غور آئے

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور یو اے ای پاکستان اسیسٹینس پروگرام کے تحت پاکستان میں منصوبوں پر عملدرآمد کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے جمعرات کو ملاقات کی۔ قبل ازیں یو اے ای پاکستان اسیسٹینس پروگرام کے تحت پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں سماجی ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔