طالبات کے درمیان زونل اسکلز مقابلے کے پروگرام کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ریفارمسٹس انسٹیٹیویٹ آف آئی ٹی اینڈ وی ٹی جعفرآباد اور نیوٹک بلوچستان کی معاونت سے پرائم منسٹر یوتھ اسکلز ڈولپمنٹ پروگرام کے فیز چار ،پیج ایک کے ڈریس ڈیزائنگ اور بیوٹیشن کے طالبات کے درمیان زونل اسکلز مقابلے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سبی نصیرآباد ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز طالبات نے شرکت کی پروگرام کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جعفرآباد کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیراحمد جمالی نے کی پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شرجیل نور ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صحبت پور محمد سلیم کھوسہ اسکواڈ کمانڈر ٹی سی ایف شہباز خان کراچی سے سلمان احمد ،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر عبدالرزاق سرکی جعفرآباد میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ ٹی سی ایف جیکب آباد میڈم نور بروہی سمیت مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد مین شرکت کی علاوہ ازیں نیوٹیک کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار بھی پروگرام میں شریک ہوئے اسکلز مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والے طالبات میں سرٹیفکٹ اور چیکس تقسیم کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ محمد حیات جمالی نے نیوٹیک اور ریفارمسٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر زبیراحمد جمالی ریفارمسٹس کے پروگرام اور انکی کارکردگی کو سراہا اور شرکاء کوبتایا کہ ریفارمسٹس انسٹیٹیوٹ محمد حیات جمالی کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انکا ادارہ نیوٹیک کے ساتھ ملکر علاقے کے عوام کو مہارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شرجیل میمن ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سلیم کھوسہ نے بھی ریفارمسٹس کے کام کی تعریف کی آخر میں ریفارمسٹس پیرامیڈیک اور ریفارمسٹس آئی ٹی اینڈ وی ٹی کے طالبات میں ماہانہ وظیفے کے چیکس بھی تقسیم کیئے گئے ۔