میرظہورمری کے وفات سے کیسکو ایک محنتی انجینئراورمہربان و شفیق ساتھی سے محروم ہوگیا،انجینئر زو آفیسرزایسوسی ایشن

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہردل عزیز ایکسئن میر ظہور مری کی یادمیں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا جس میں کیسکوکے انجینئروآفیسرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کیں۔ایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب مری نے مرحوم کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج کیسکوایک مخلص ومحنت کرنے والے ساتھی سے محروم ہوگیاہے۔

ہرجگہ وہ پیار بکھیرتے نظرآتے تھے۔جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی نے کہاکہ ظہورمری ہمیشہ افہام وتفہیم سے کام کرنے والے ایک قابل انجینئرتھے ان جیسے شخصیات صدیوںمیںبھی پیدانہیں ہونگے۔وہ ہمیشہ صارفین، کارکنوں اورآفیسرزسب کو ساتھ لیکر چلتے تھے۔اس موقع پر انجینئرعادل عزیز،کرم بخش بادینی ،سید اسماعیل آغا نے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ظہورمری جیسے شخصیات اب اداروںمیں ناپیدہے وہ جہاںبھی رہے اُن کی کارکردگی اعلیٰ رہی۔

(جاری ہے)

کیسکومیں فیلڈآپریشن کے دوران آئے روز کی مشکلات و پریشانیوں کابھرپورمقابلہ کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اپنی قابلیت اورقائدانہ صلاحیت ومحنت سے معاملات کاحل نکالتے۔انہوںنے صارفین کی ہمیشہ خدمت کی اور افہام وتفہیم سے کئی مشکلات پرعبورکئے اور وہ جہاں بھی رہے ہمیشہ آفیسراورکارکنوںمیں بھائی چارے کی فضا قایم رکھی۔ تعزیتی ریفرنس کے آخرمیں مرحوم کے بلنددرجات اوراُنکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :