فاٹا اصلاحات اچھا فیصلہ ہی ، حاجی غلام احمد بلور

جمعرات 3 مئی 2018 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات اچھا فیصلہ ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مخالفت کر رہے ہیں ان کی مخالفت کی بھی کوئی وجہ تو ہونی چاہیے لیکن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کوئی اور جواز نہیں تھا۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ اب فوری عملدرآمد ہونا چاہیے۔