آصف علی زرداری کسی اور کے ایجنڈے اور کسی اور کے گھوڑے پر بیٹھ کر پنجاب آئے ہیں، رانا محمد افضل

جمعرات 3 مئی 2018 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ آصف علی زرداری کسی اور کے ایجنڈے اور کسی اور کے گھوڑے پر بیٹھ کر پنجاب آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پہلے ہی ساکھ متاثر ہے، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ اس طرف توجہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فاٹا اصلاحات کا وعدہ کیا تھا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے جو ایک حکومت کا فاٹا کے لئے تحفہ ہے۔