ن لیگ میلسی کےصدرمحمد عمران اورسابق ڈی سی اکبرخان جیالےبن گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 17:26

ن لیگ میلسی کےصدرمحمد عمران اورسابق ڈی سی اکبرخان جیالےبن گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن میلسی کے صدرمحمد عمران اور سابق ڈی سی اکبرخان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان دونوں رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن میلسی کے صدر عمران اور سابق ڈپٹی کمشنر اکبرخان نے فیصل صالح حیات کے ہمراہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی۔جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔