چکوال ، عازمین حج کے لئے دوسری ایک روزہ حج تربیتی نشست کا انعقاد

جمعرات مئی 17:51

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وزارت مذہنی امور اور بین المذہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ حکومت پاکستان کی جانب سے دوسری ایک روزہ حج تربیتی نشست مکہ میر ج ہال پنڈی بائی پاس روڈ منعقد ہوئی جس میں تمام کامیاب عازمین حج نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرغلام احمد چوہدری، محمد یعقوب، کرنل ظفر اقبال عاصم، بابو عمران قریشی اور حافظ محمد نذیر نے خطاب کیا اور عازمین حج کو رہنمائے حج اور مختلف لٹریچر تقسیم کیے گئے اور ان کو مکمل حج سے متلعق آگاہی فراہم کی گئی ۔عازمین حج نے حکومت پاکستان کے اس تربیتی پروگرام کو بہت سراہا اور اس سے ان کو مناسک حج ادا کرنے میں رہنمائی ملے گی ۔پروگرام کا انعقاد سماجی کارکن حاجی محمود احمد نے وزارت حج کے تعاون کیساتھ کیا۔

متعلقہ عنوان :