سرگودھا ، مختلف ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے

جمعرات مئی 17:56

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر مختلف ایس اوز کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ثقلین شاہ کو پولیس لائن سے تھانہ جھال چکیاں، انسپکٹر محمد رمضان سگو کو پولیس لائن سے بھاگٹانوالا، سب انسپکٹر ظفر عباس شاہ کو لیگل برانچ سے تھانہ میلہ اور سب انسپکٹر محمد الیاس کو تھانہ میلہ سے تھانہ صدر بھلوال تبادلہ کر دیا گیا، نئے تعینات کئے گئے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :