ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے کراچی جیم خانہ میں منعقد کیا جائے گا

جمعرات 3 مئی 2018 17:56

ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے کراچی جیم خانہ میں منعقد کیا جائے گا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے 12مئی 2018ء تک کراچی جیم خانہ میں کیا جائے گا ۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے اسپانسرز کے فرائض ویسٹ بری گروپ انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونئرز 17, 15, 13, 11, 9 کے سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ پاکستان سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل تعاون سی سافٹ مینز سنگلز، سافٹ لیڈیز سنگلز اور سافٹ مینز ڈبلز کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 5 مئی 2018ء ہے۔ تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو ایس ٹی اے قوانین کے مطابق ریلوے اکنامی کلاس کرایہ اور ڈیلی الائونس بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انٹری محمد خالد رحمانی ( ریفری) کو [email protected] اور whatsapp نمبر 0300 3607209 اور سرور حسین سیکریٹری کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کو سیل نمبر 0333 - 2261702 پر بھیجی جاسکتی ہے۔ خواجہ سعید حئی آرگانئزنگ کمیٹی کے صدر، گلزار فیروز، مشتاق احمد، اور خالد شمسی نائب صدور۔ محمد خالد رحمانی ریفری وٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سرور حسین میڈیا کوآرڈینیٹر، فرح ریاض ایسوسی ایٹ سیکریٹری جبکہ اراکین میں قدسیہ راجہ، عشرت زھرہ، نادیہ رازاق، ریحان اکرم اور رایئسہ اشفاق شامل ہیں۔