جمشید دستی کا 11 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان

جمعرات 3 مئی 2018 18:01

جمشید دستی کا 11 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا 11 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 11 مئی کو جلسے کی درخواست دی تھی ۔ نواز شریف کی پارٹی نے ملک لوٹا جبکہ عوامی راج پارٹی عوام کے دلوں پر راج کرے گی یہ جلسہ قاسم باغ ہی بتائے گا ۔ ۔