ملتان میں شہری پر تشدد معاملہ ،پانچ اہلکار معطل ، انکوائری کمیٹی

جمعرات 3 مئی 2018 18:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ملتان میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا شہری پر تشدد پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں موٹر سائیکل سوار نوجوان سے کاغذات مانگنے پر چیکنگ کے دوران پولیس ا ہلکاروں اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ پانچ پولیس اہلکاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ایس پی ٹریفک نے معاملہ کے لئے ضڈی ایس پی رفیق کھوکھر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :