سلمان خان فلم بھارت کے علیحدگی کے مناظر کی عکسبندی آئندہ ماہ پنجاب میں شروع کریں گے

جمعرات مئی 18:18

سلمان خان فلم بھارت کے علیحدگی کے مناظر کی عکسبندی آئندہ ماہ پنجاب ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم بھارت کے علیحدگی کے مناظر کی عکسبندی آئندہ ماہ پنجاب میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم بھارت کے علیحدگی کے مناظر کی عکسبندی آئندہ ماہ پنجاب میں شروع کریں گے جہاں قلعہ رائے پور، گجر وال، بلگا اور گھنگرانا سمیت 45 دیہات میں 15 روز تک عکسبندی کی جائے گی لیکن پنجاب شیڈول میں کس گائوں سے عکسبندی شروع کی جائے گی اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس سلسلے میں علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ اس تاریخی واقعہ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے آرٹ ، کپڑوں اور دیگر پہلوئوں میں اصل سٹیم انجنز استعمال کئے جائیں گے۔

فلم میں اداکار سلمان خان 5 مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔۔