ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6م سے شروع ہوگی

جمعرات مئی 18:18

ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6م سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6 م سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی، ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر- 9، انڈر- 11، انڈر- 13، انڈر -15 اور انڈر -17 شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے نام کا اندراج آج جمعہ تک کرواسکتے ہیں، چیمپیئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی ، انہوں نیکہا کہ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جبکہ گلزار فروز، مشتاق احمد اور خالد شمسی نائب صدور ہوں گے، اسی طرح محمد خالد رحمانی ریفری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، فرحہ ریاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری، سرور حسین میڈیا منیجر اور دیگر ممبران میں قدوسہ راجہ، رئیسہ اشفاق، عشرت زہرہ، نادیہ رزاق اور ریحان اسلم شامل ہیں،۔

متعلقہ عنوان :