ٹور میچ ،محمد عامر کے یارکر نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

جمعرات مئی 19:59

ٹور میچ ،محمد عامر کے یارکر نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے جہاں اس نے کینٹ کانٹی کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلا۔اس میچ میں قومی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 168 رنز پر آٹ ہو گئی جس کے جواب میں کینٹ کے بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4وکٹوں پر 209رنز سکور کیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے شاداب خان نے 2جبکہ حسن علی اور محمد عامر نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ محمد عامر نے اس میچ میں چند انتہائی زبردست اوورز کروائے اور کینٹ کے بلے باز ایلکس بلیک کو ایسا یارکر مارا کہ دیکھنے والوں کو وسیم اکرم کی یاد آگئی۔محمد عامر کی انگلش بلے باز کی وکٹ اڑانے کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو چکی ہے کہ بھارتی بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پا رہے اور دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔۔