ٹانک:علماء کرام کا روزہ اور عید الفطررویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے تحت منانے کا اعلان

جمعرات 3 مئی 2018 19:59

ٹانک:علماء کرام کا روزہ اور عید الفطررویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے تحت ..
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ٹانک کے علماء کرام نے روزہ اور عیدالفطر مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے تحت منانے کا اعلان کردیا مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرنا عین شریعت کے مطابق ہے،عدم اتفاق سے مسلمان میں انتشاراور جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے مرکزی جامع مسجد سپین جماعت میںٹانک کے معروف عالم دین مولانافتح خان مرحوم کے فرزندمتحدہ عرب آمارات کے اسلامی بینک شرعیہ بورڈ کے کنٹری ڈائیریکٹر مو لانامفتی عزیزالرحمان کی کال پر ضلع بھر کے جید علماء کرام کاایک اجلاس مولانا محمدزمان کے زیرصدارت منعقد ہواجسمیں بڑی تعداد میںعلماء اور خطباء نے شرکت کی اجلاس سے مولانا مفتی عزیزالرحمان ،مولاناقاضی نسیم کلاچی ،مولانا نقیب اللہ محسو د ،مولانا آدم خان اور دیگر نے خطاب کیاشرکاء نے روزہ اور عید الفطرکے روئیت ہلال اور شرعی تقاضوں کے حوالے فقہی مسائل پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی میں تمام مکتب فکر ومسالک کو نمائندگی حاصل ہے جن کیلئے بڑے ذمہ دار اور جید علماء کاچنائو کیا گیا ،مولانا مفتی محمودمرحوم اور مولاناغلام غوث ہزاروی اور دیگر اکابر کی کوشیشوں سے کمیٹی کا قیام عمل میںلایا گیا تھااور انکو بااختیار بنانے کیلئے تمام شرعی تقاضے پورے کئے گئے تھے تاکہ ملک میں مذہبی تہواروں کے حوالے سے انتشار کے بجائے وحدت پید اہواور مسلمان دیگر مذاہب کے سامنے جگ ہنسائی کانشانہ نہ بن سکیں اجلاس کے شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرنا عین شریعت کے مطابق ہے اور ماضی کی طرح مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کا تسلیم کیا جائیگاشرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے زونل اور صوبائی کمیٹیوں کومرکزی کمیٹی کے ساتھ فعال کردارآداء کرنے کیلئے منظم کریںاور انکے دارمیان باہمی رابطوں کے فقدان کاخاتمہ کرنے سمیت خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے

متعلقہ عنوان :