ڈیرہ اسماعیل خان،عدالتی احکامات نظر انداز،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے طلبہ سے اپریل اور مئی کی فیسوں کی وصولی شروع کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ہائیکورٹ کیطرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلباء سے فیس نہ لینے کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ،طلباء سے اپریل اور مئی کی اکٹھی فیسوں کی وصولی کا کام شروع کر دیا گیا ،ادارے بے بس ،طلباء لٹنے لگے ،والدین کا سپریم کورٹ سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کیطرف سے خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں طلباء سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس نہ لینے کے فیصلے کی ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی اداروں نے دھجیاں اڑا دیں طلباء سے ماہ اپریل اور مئی کے دوران گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فیسوں کی وصولی کا کام شروع کر دیا ہے جس سے طلباء کے والدین لٹ رہے ہیں جبکہ عدلیہ اور انتظامیہ اس صورتحال میں خاموش ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے طلباء کے والدین نے سپریم کورٹ سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :